کرن جوہر کا ’بالی ووڈ کی رشتے والی آنٹی‘ کہلائے جانے پر دلچسپ ردِعمل

ممبئی،نومبر۔معروف بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے بالی ووڈ انڈسٹری کی رشتے کروانے والی آنٹی کہلائے جانے پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کرن جوہر نے حال ہی میں اداکارہ و میزبان ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں’بالی ووڈ کی سیما ٹپاریا‘ کہلائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹری میں رشتے کروانا اْنہیں اپنا ایک ایجنڈا محسوس ہوتا ہے۔ٹوئنکل کھنہ نے کرن جوہر سے کہا کہ’آپ فلم بزنس کی سیما آنٹی(ممبئی کی مشہور میچ میکر) ہیں، آپ مسلسل انڈسٹری میں رشتے کروا رہے ہیں اور آپ کے والد نے بھی یہی کیا‘۔جس پر کرن جوہر نے کہا کہ’میں نے یہ ذمہ داری اٹھائی ہے، مجھے یہ صرف اپنی خوشی کے لیے کرنا ہے، یوں سمجھ لیں کہ یہ میری زندگی کے ایجنڈوں میں سے ایک ہے‘۔اْنہوں نے کہا کہ’مجھے ایک دن ودیا بالن نے کال کی، جب اس کی شادی کی 12ویں سالگرہ تھی کیونکہ میں نے اسے سدھارتھ رائے کپور سے ملوایا‘۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے ودیا کی اس کال کے آنے پر جتنی خوشی ہوئی اتنی کسی فلم کے مثبت ردِعمل کے لیے آنے والی کال پر بھی نہیں ہوئی‘۔

Related Articles