صدرجمہوریہ ہنددروپدی مرمو اڈیشہ کے دو روزہ دورے پر

بھونیشور، نومبر۔صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو اڈیشہ کے دو روزہ دورے پر جمعرات کو بھونیشور پہنچیں۔ صدر جمہوریہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محترمہ مرمو کا اوڈیشہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اڈیشہ کے گورنر پروفیسر گنیش لال، وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک اور دیگر حکام نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔صدرجمہوریہ بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد بھگوان جگن ناتھ، ان کے بڑے بھائی بلدیو اور بہن دیوی سبھدرا کے درشن کے لیے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پوری کے لیے روانہ ہوئے۔ جگناتھ مندر کے مین گیٹ پر سدر جمہوریہ کا استقبال مندر کے چیف ایڈمنسٹریٹر ویر وکرم یادو، مندر کی انتظامی کمیٹی کے ارکان، ضلع مجسٹریٹ، پولیس سپرنٹنڈنٹ اورپجاری کریں گے۔صدر جمہوریہ دیگر تقریبات میں شرکت کے لیے دوپہر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھونیشور کے لیے روانہ ہوں گی۔

Related Articles