دو ماہ میں برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا مستعفی ہونے کا اعلان

لندن، اکتوبر۔برطانیہ میں سیاسی بحران میں اضافہ اور متعدد وزراء کے استعفی دینے کے بعد برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس نے منصب سنبھالنے کے محض دوسرے مہینے میں استعفے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لز ٹرس نے کہا کہ وہ وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔کنزرویٹو پارٹی کی سربراہ لز ٹرس کو محض ہفتوں کے بعد معاشی پروگرام کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور پارٹی بھی منقسم نظر آئی۔لز ٹرس کے استعفے کے بعد ایک ہفتے کے اندر پارٹی قیادت کے انتخاب کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے لز ٹرس نے تسلیم کہ کنزرویٹو پارٹی کی سربراہ کی حیثیت سے وہ اپنے وعدے پوری نہیں کرسکیں اور پارٹی کی حمایت کھو بیٹھیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے صورت حال کا اداراک ہے، میں اس مینڈیٹ کو پورا نہیں کرسکیں جس کے لیے کنزرویٹو پارٹی نے مجھے منتخب کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے تاج برطانیہ سے کہوں گی کہ کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی سے میرے استعفے کی توثیق کی جائے۔

Related Articles