وزیراعظم مودی نے ڈیفنس ایکسپو میں کیا دیسی ایچ ٹی ٹی۔ 40 طیارے کی نقاب کشائی کی

گاندھی نگر، اکتوبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو گجرات کے گاندھی نگر میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے ذریعہ ڈیزائن مقامی طور پر تیار کئے گئے ہندوستانی ٹربو ٹرینر -40 کی نقاب کشائی کی۔مسٹر مودی نے گاندھی نگر کے مہاتما مندر کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں اس پانچ روزہ دفاعی نمائش ’ڈیف ایکسپو 2022‘ کا افتتاح کیا، جو ملک میں اب تک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش ہے۔ ایچ ٹی ٹی۔ 40طیارہ جدید ترین عصری نظاموں سے لیس ہے اور اسے پائلٹ دوستانہ خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ہوائی جہاز پہلے ہی وسیع ڈیزائن، ہوائی جہاز کے نظام اور فلائٹ ٹیسٹوں کی بنیاد پر سینٹر فار ملٹری ایئروورٹی نیس اینڈ سرٹیفیکیشن (سی ای ایم آئی ایل اے سی) سے منظوری کا سرٹیفکیٹ حاصل کر چکا ہے۔ اس پروجیکٹ کے پاس پہلی پرواز سے تیز ترین سرٹیفیکیشن کا ریکارڈ بھی ہے۔فروری 2021 میں، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو بنگلورو میں ایرو انڈیا 2021 میں ہندوستانی فضائیہ سے تجویز کی درخواست (آر ایف پی) موصول ہوئی تھی۔اس ٹرینر ہوائی جہاز 60 فیصد سے زیادہ دیسی آلات لگے ہیں اور اسے سینٹر فار ملٹری ایئروورٹی نیس اینڈ سرٹیفیکیشن (سی ای ایم آئی ایل اے سی)، ایروناٹیکل کوالٹی ایشورنس کے علاقائی ڈائریکٹر ( آر ڈی اے کیو اے)، ایئر کرافٹ اینڈ سسٹمز ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ (اے ایس ٹی اے) جیسی ایجنسیوں کی مدد حاصل ہے۔افتتاحی تقریب کے دوران، وزیر اعظم نے صنعت اور اسٹارٹ اپس کے ذریعے خلائی شعبے میں دفاعی افواج کے لیے اختراعی حل تیار کرنے کے لیے ’خلائی دفاعی مشن‘ کا بھی آغاز کیا۔وزیر اعظم نے ورچوئل طریقے سے گجرات کے بناس کانٹھا ضلع میں دیسا ایئر فورس بیس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ذرائع کے مطابق یہ پاک ہند سرحد سے محض 130 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور 2024 سے کام کرنے لگے گا۔اس سے ملک کا سیکورٹی انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اسٹریٹجک طور پر یہ فضائی اڈہ مغربی سرحد پر ہندوستانی فضائیہ کی طاقت میں اضافہ کرے گا۔وزیر اعظم مودی بدھ اور جمعرات کو گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وہ ریاست میں تقریباً 15,670 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

Related Articles