سدھارتھ کی کافی ود کرن میں کیارا ایڈوانی کے حوالے سے گپ شپ سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی،اکتوبر۔ بالی ووڈ پروڈیوسر کرن جوہر نے حال ہی میں اپنے شو کے ساتویں ایڈیشن کا اختتام کیا ہے، جس میں انہوں نے کئی معروف اسٹارز کو مدعو کیا تاہم سدھارتھ ملہوترا سے کیا گیا انکا انٹرویو اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کیارا ایڈوانی کافی ود کرن کے ساتویں سیزن میں فلم کبیر سنگھ کی پروموشن کے دوران شاہد کپور کے ساتھ نظر آئیں تھی، جس میں انہیں کئی بار مجبور کیا گیا کہ سدھارتھ اور انکے درمیان کچھ چل رہا ہے، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ ‘‘اچھے دوست سے زیادہ’’ ہیں۔دوسری جانب سدھارتھ ملہوترا اپنی آنے والی فلم تھینک گاڈ کی بھرپور تشہیر کر رہے ہیں، جس میں اجے دیوگن، راکل پریت سنگھ، نورا فتحی سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔ اسی سلسلے میں اداکار کرن جوہر کے شو میں بھی شریک ہوئے جس میں ان سے کئی دلچسپ سوالات کیے گئے۔تفریحی سیگمنٹ کے دوران کرن جوہر نے اسٹیج پر سدھارتھ ملہوترا سے کئی سوالات کیے جن کے فوری جوابات دینے کو کہا گیا، وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ‘‘ہم نے سنا ہے کہ آجکل آپ کی راتیں کچھ لمبی ہوچکی ہیں؟ جس پر اداکار کچھ شرمائے اور کہا کہ ’’رانجھا ہو، تو ہوگا ہی نا‘‘۔بالی ووڈ پروڈیوسر نے اداکارہ کا نام تو نہیں لیا لیکن اشارہ اسی طرف تھا، جس پر بہت سے لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ کرن کو بس گپ شپ نکلوانی آتی ہے جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ نہیں سدھرے گا۔واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ کی نامور جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی تھیں تاہم میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی دہلی میں ہوگی اور شادی کی تقریب سادگی سے ہوگی۔

 

Related Articles