پرینکا گاندھی نے سولن میں ماں شولنی مندر میں پوجا کی

شملہ، اکتوبر۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہماچل پردیش کے سولن سے اسمبلی انتخابات کے اعلان سے پہلے پہلے ماں شولنی مندر میں پوجا کی۔وہ جلد ہی تھوڈو میدان میں منعقد کانگریس کی پریورتن پرتیگیہ مہاریلی سے خطاب کریں گی۔محترمہ گاندھی ریلی میں کانگریس کی طرف سے عوام کو دی گئی 10 ضمانتوں کا بھی ذکر کر سکتی ہیں۔ ہماچل میں حکومت بنانے کے لیے دیگر اعلانات بھی کیے جا سکتے ہیں۔اس ریلی کے کامیاب انعقاد کے لیے ریاستی کانگریس کے بیشتر رہنماؤں نے جمعرات کی دوپہر سے ہی سولن میں ڈیرے ڈال لیے تھے۔ ریلی میں پارٹی کے ریاستی انچارج راجیو شکلا، ریاستی صدر پرتیبھا سنگھ، انتخابی مہم کمیٹی کے صدر سکھوندر سنگھ سکھو اور اپوزیشن لیڈر مکیش اگنی ہوتری خاص طور پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ 4 اکتوبر سے پرینکا گاندھی راجدھانی شملہ سے متصل چھابرا میں واقع اپنے گھر میں مقیم ہیں۔

 

Related Articles