راج ناتھ نے جنگی ہیلی کاپٹر ’پرچنڈ‘ میں اڑان بھری

جودھ پور،اکتوبر۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو یہاں پہلی ملک میں تیار ہلکے لڑاکا ہیلی کاپٹر(ایل سی ایچ)پرچنڈ میں اڑان بھری۔پرچنڈ کو آج ہی فضائیہ کے اسٹیشن میں منعقدہ پروگرام میں فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیاگیا۔پرچنڈ کو فضائیہ کے بیڑے میں شامل کئے جانے کے بعدوزیر دفاع نے اس میں اڑان بھری۔اڑان کے بعد انھوں نے کہا کہ یہ بے حدآرامدہ اور طاقت ور ہیلی کاپٹر ہے جوکارگل سے لے کرکنیاکماری تک ہر طرح کے موسم میں اور سبھی جگہ سے اڑان پھرنے کے قابل ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ دنیاکے بہترین لڑاکا ہیلی کاپٹر وں میں شمار ہوتا ہے اور زیادہ مسائل اور راکٹ جیسے ہتھیاروں سے بھی لیس ہے۔یہ ملک میں ہی بنایا گیا پہلا لڑاکا ہیلی کاپٹرہے اس سے پہلے فضائیہ غیر ملکی ہیلی کاپٹر استعمال کرتی آرہی تھی۔

Related Articles