یوگی کا گاندھی جینتی پر باپو کو خراج عقیدت

لکھنؤ، اکتوبر۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دنیا بھر میں’’عدم تشدد کا بین الاقوامی دن‘‘ کے طور پر منائے جانے والی گاندھی جینتی کی مبارکباد دی۔مسٹر یوگی نے صبح لکھنؤ کے حضرت گنج میں گاندھی جی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ سوشل میڈیا پر اس کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا “آج، لکھنؤ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کے یوم پیدائش پر، ان کے مجسمے پر پھول چڑھا کر عاجزانہ خراج عقیدت پیش کیا۔ آزادی کی تحریک کے ساتھ ساتھ گاندھی جی نے سودیشی، سوچھتا، خود انحصاری اور گرام سوراج کے نظریات کو نئی تحریک دی۔ باپو آج بھی ہمارے لیے ایک عظیم ترغیب ہیں۔‘‘

Related Articles