افغان کرکٹ ٹیم کےکپتان محمدنبی کے بیٹے بھی پاکستان جونیئرلیگ کا حصہ

لاہور،اکتوبر۔افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کے بیٹے حسن عیسٰی خیل بھی پاکستان جونیئرلیگ کا حصہ ہیں۔ پاکستان جونیئرلیگ 6 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو رہی ہے، حسن عیسٰی خیل راولپنڈی ریڈرز کا حصہ ہیں، حسن عیسٰی خیل گزشتہ روز لاہور پہنچے اور دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حسن عیسٰی خیل نے بتایا کہ جب میں نے پاکستان جونیئرلیگ کا سنا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ اس سطح پر لیگ ہو رہی ہے تو میں نے اپنے والد سے اس کا ذکر کیا اور انہوں نے میرا نام ڈرافٹ میں ڈلوایا۔حسن عیسٰی خیل کا کہنا تھا کہ اب میں راولپنڈی ریڈرز کا حصہ ہوں ، میرے علاوہ بھی افغانستان کے کھلاڑی پی جے ایل میں حصہ لے رہے ہیں، میں پی جے ایل کا حصہ بننے پر پر جوش ہوں ، یہ ایک اچھا پلیٹ فارم ہے ہمیں آگے آنے کا موقع ملیگا اور دیگر لیگز میں بھی کھیلنیکا موقع ملیگا۔انہوں نے کہا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ اس لیگ سے پیسے بھی ملیں گے تو میں نے تبھی سوچ لیا تھا کہ میں نے ان پیسوں کو اپنے لییکرکٹ کے سامان پر خرچ کرنے ہیں جب کہ ون ٹو ون کوچنگ سیشن بھی لینے ہیں۔حسن عیسٰی خیل نے بتایا کہ میں بیٹنگ آل راؤنڈر ہوں ، اننگز اوپن کرتا ہوں اور زیادہ تر میرا فوکس بیٹنگ پر ہی ہوتا ہے لیکن میں لیگ اسپن بولنگ میں بھی بڑی محنت کرتا ہوں، میں نے پہلے تو افغانستان میں کرکٹ کھیلی، سب کچھ وہاں ہی سیکھا لیکن اب میں دبئی اور شارجہ میں کرکٹ ٹریننگ کر رہا ہوں۔حسن عیسٰی خیل نے بتایا کہ میرے والد ہی میرے ہیرو اور مینٹور ہیں ، میں نے سب کچھ اپنے والد سے سیکھا ہے، وہ مجھے غلطیاں بتاتے ہیں، وہ مجھیکھیلتے ہو ئے دیکھتے ہیں اور پھر بتاتے ہیں کہ مجھیکیا کیا کرنا ہے، افغانستان کرکٹ ٹیم میں کئی ایک اچھے لیگ اسپنرز ہیں میں ان سے سیکھتا رہتا ہوں ، راشد خان سے بھی میں نے بہت ٹپس لی ہیں۔انہوں نیکہا کہ میں محنت کروں گا اور اچھا کھیلنے کی کوشش کروں گا، میری ضرورت ہوئی تو افغانستان کی ٹیم کی مجھے منتخب کر لیگی۔حسن عیسٰی خیل نے مزیدکہا کہ پی جے ایل کے لیے لاہور آنا اچھا لگ رہا ہے ہمارے لیے یہ لیگ اچھی ثابت ہوگی۔

Related Articles