وکرم ویدھا تامل فلم کی نقل نہیں ہے، ڈائریکٹر

ممبئی ،اکتوبر۔بالی ووڈ فلم ’وکرم ویدھا‘ کے ڈائریکٹرز پشکر اور گائتری کا کہنا ہے کہ نئی فلم پرانی تامل کی نقل نہیں، روح ایک ہونے کے باوجود فلم بالکل مختلف ہے۔ریتک روشن اور سیف علی خان کی کل ریلیز ہونے والی نئی فلم وکرم ویدھا کے بارے میں کافی کچھ کہا جارہا ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فلم 2017 میں ریلیز ہونے والی تامل فلم وکرم ویدھا کی نقل ہے، گو کہ فلم کی اچھی کاسٹ، بھرپور ایکشن اور تامل فلم کا ری میک ہونے کے باوجود فلم کے حوالے سے سرگوشیاں جاری ہیں۔ فلم کی ریلیز سے قبل پشکر اور گائتری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی کہ کچھ نئی چیز دکھائی جائے۔ تامل وکرم ویدھا میں مرکزی کردار آر مادھون اور وجے سیتھوپتی نے ادا کیے تھے، اس سوال پر کہ انہوں نے ایک بار پھر اسی اسٹوری پر کام کیوں کیا؟پشکر نے اس پر کہا کہ اسٹریٹ کار نیمڈ ڈیزائر یا ڈیتھ آف اے سیلز مین، اس طرح کی کہانیاں دنیا بھر میں سیکڑوں بار اسٹیج کیا گیا، اس میں کہانی وہی تھی لیکن جب آپ پروڈکشن میں تبدیلی کرتے اور نئے اداکار لاتے ہیں تو اس میں تبدیلی آجاتی ہے۔

Related Articles