پریانکا چوپڑا شوہر نک جونس کی شاندار پرفارمنس کی معترف

لاس اینجلس،ستمبر۔عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے شوہر، گلوکار نک جونس کی’ گلوبل سٹیزن فیسٹیول‘ میں شاندار پرفارمنس کی تعریف کی ہے۔پریانکا چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نک جونس کی حالیہ پرفامنس کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔نک جونس کی یہ تصویر گلوبل سٹیزن فیسٹیول میں نک کی حالیہ پرفارمنس کے دوران لی گئی ہے، جہاں اْنہوں نے اپنے بھائیوں کیون اور جو کے ساتھ مل کر پرفارم کیا۔اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ تصویر شوہر کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے شیئر کی گئی ہے‘۔پریانکا چوپڑا کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Related Articles