بارہ بنکی: سڑک حادثہ میں معصوم بچی سمیت تین افراد ہلاک، 34 زخمی

بارہ بنکی، ستمبر۔ اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں بدھ کی صبح لکھنؤ-اجودھیا شاہراہ پر ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کے ٹکرا جانے سے ایک معصوم بچی سمیت تین افراد کی موت اور 34 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق آج صبح تقریباً 3 بجے رامسنیگھاٹ تھانہ علاقہ کے کوٹوا کے نزدیک ایک ٹرک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔ اس میں تین افراد ہلاک اور 34 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال بھیج دیا گیا۔ ان میں سے 6 زخمیوں کو حالت نازک ہونے کے سبب لکھنؤ ٹراما سینٹر بھیجا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق رامسنیگھاٹ تھانہ علاقہ کے لامبووا گاؤں کے رہنے والے رام کرن کی بیٹی کا منگل کو اور بھائی دیواکر کا بریکشا کا پروگرام تھا۔ اس میں شرکت کے لیے رام کرن کے سسرال کٹکا تھانہ رام نگر سے ٹریکٹر ٹرالی پر آئے تھے۔ آج تقریباً 3:00 بجے یہ لوگ کٹکا کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ اس دوران لکھنؤ-اجودھیا ہائی وے پر رامسنیگھاٹ تھانہ علاقے میں کوٹوا کے نزدیک ایک ٹرک نے ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر ماردی۔ جس کے بعد ٹرالی ڈیوائیڈر پر پلٹ گئی اور گھسیٹتے ہوئے دور جا گری۔ اس حادثے میں رام کرن کی ساس مالتی دیوی (50)، ننکو کی بیوی شانتی دیوی (35) اور منوج کی بیٹی شوبھی (5) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے میں تقریباً 34 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دو درجن سے زیادہ لوگوں کو رامسنیگھاٹ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔ 6 لوگوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں لکھنؤ ٹراما سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک بھی کچھ دیر کے لیے درہم برہم رہا۔

 

Related Articles