کمل ناتھ نے کانگریش کے صدر بننے کے امکانات سے انکار کیا

بھوپال،ستمبر۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کا نگریس کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے امکانات کو خارج کرتے ہوئے آج کہا کہ ریاست کے چناؤ میں کم وقت رہ گیا ہے اور وہ یہاں سے دھیان نہیں ہٹانا چاہتے۔مسٹر کمل ناتھ نے یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے دہلی میں کانگریسی صدر سونیاگاندھی سے ملاقات کر کے ان سے کہاہے کہ وہ مدھیہ پردیش نہیں چھوڑنا چاہتے۔انھوں نے کہا کہ وہ مدھیہ پردیش نہیں چھوڑیں گے۔ یہاں کے چناؤ میں کم وقت بچا ہے۔ وہ یہ ذمہ داری نہیں چھوڑنا چاہتے۔راجستھان میں ہونے والے سیاسی واقعہ سے متعلق مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ ان کی اس سے متعلق اشوک گہلوت سے بات ہوئی۔مسٹر گہلوت نے کہا کہ انھوں نے تو میٹنگ بلائی تھی، کچھ لوگوں نے ضابطہ شکنی کی ہے توان کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری ہو گئے ہیں۔اسی سلسلے میں مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ مشاہدوں نے اپنی رپورٹ دے دی ہے۔

Related Articles