کلراج مشر کا 25ستمبر کو دیوریا۔گوکھپور اور کشی نگر کا دورہ

دیوریا:ستمبر۔راجستھان کے گورنر کلراج مشرا25ستمبر کو اترپردیش کے اضلاع گورکھپور، دیوریا اور کشی نگر کے مختصر دورے پر آئیں گے۔ دیوریا شہر میں ان کے تقریبا 3گھنٹے قیام کرنے کا منصوبہ ہے۔گورنر کے ذاتی معاون وویک شکلا نے’یواین آئی‘ کو جمعرات کو بتایا کہ مشرا آئند اتوار کو گورکھپور پہنچیں گے۔ جہاں پہلے سے طے شدہ گرام میں حصہ لینے کے بعد وہ دن میں 3:30بجے سڑک کے راستےچل کر تقریبا 4:30بجے دیوریا پہنچیں گے۔دیوریا میں گورنر مشرمحکمہ پی ڈبلیو ڈی کے معائنہ ہاوس میں مقامی افراد سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ شام سات بجے کشی نگر کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔گورنر کلراج مشر دیوریا صدر سیٹ سے بی جے پی کے ایم پی رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں دیوریا سیٹ کی نمائندگی کرتےہوئے انہوں نے مرکزی حکومت میں بطور کابینی وزیر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی آمد کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔

Related Articles