کویت کے وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

الریاض،ستمبر ۔ کویت کے وزیراعظم الشیخ احمد بن نواف الصباح نے کل بدھ کو دورہ سعودی عرب کے دوران مملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے جدہ کے السلام محل میں ملاقات کی۔ولی عہد نیالشیخ احمد بن نواف الصباح کا اپنے دوسرے ملک سعودی عرب میں خیرمقدم کرتے ہوئے عزت مآب اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔کویتی وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کرنے اور ولی عہد شہزادہ سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔استقبال کے دوران ولی عہد نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے نام کویت کے امیرالشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کا نیک تمناؤں پر مشتمل پیغام بھی وصول کیا۔دوسری طرف سعودی ولی عہد نیملاقات میں خادم حرمین الشریفین اور اپنی طرف سے کویتی قیادت اور عوام کو مبارک باد اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، تعاون کے پہلوؤں اور مختلف شعبوں میں اسے فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، کویت میں حرمین شریفین کے سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد اوروزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ بھی موجود تھے۔کویت کی جانب سے مملکت میں سفیر الشیخ علی الخالد الجابر الصباح، وزیر اعظم کے دیوان کے انڈر سیکرٹری الشیخ خالد طلال خالد الاحمد الصباح اور وزیر اعظم کے دفتر کے ڈائریکٹر حماد بدر العمیر نے شرکت کی۔

 

Related Articles