انگلش ٹیم 17 سال بعدکل کراچی پہنچے گی، پریکٹس شیڈول کا اعلان

لندن/کراچی،ستمبر۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد دورہ پاکستان کے لیے کل کراچی پہنچ رہی ہے۔انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کل دوپہر دو بجے پریس کانفرنس کریں گے۔اس کے علاوہ پاک انگلینڈ سیریز کے پریکٹس شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، انگلینڈ کی ٹیم پہلا پریکٹس سیشن جمعہ کی شام کرے گی جبکہ ہفتے کو پاکستان اور انگلینڈ دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو کراچی سے ہوگا۔سیریز کے ابتدائی چار میچز 20 ، 23،22 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گیجبکہ 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Related Articles