گجرات میں ویدانتا-فوکسکان کا سیمی کنڈکٹر پلانٹ ایک لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرے گا

نئی دہلی، ستمبر۔ گجرات میں لگائے جانے والے ویدانتا-فوکسکان کا سیمی کنڈکٹر پلانٹ الیکٹرانک سامان کی درآمد کو کم کرکے براہ راست ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کرے گا۔ کمپنی اس پروجیکٹ پر 1.54 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ویدانتا کے چیئرمین انل اگروال نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ ویدانتا نے اپنے بڑے چپ بنانے والے پلانٹ کے لیے گجرات کا انتخاب کیا ہے۔ایک ٹویٹ میں مسٹر اگروال نے کہاکہ "یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ گجرات میں ویدانتا-فوکسکان سیمی کنڈکٹر پلانٹ قائم کیا جائے گا۔ ویدانتا کی 1.54 لاکھ کروڑ روپے کی تاریخی سرمایہ کاری ہندوستان کی خود کفیل سلیکون ویلی کو حقیقت بنا دے گی۔صنعت کار نے کہا کہ مجوزہ منصوبہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندوستان میں ایک مضبوط مینوفیکچرنگ بیس بنانے کے وژن کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ "اس سے ہمارے الیکٹرانک سامان کی درآمد میں کمی آئے گی اور براہ راست مہارت سے منسلک ایک لاکھ نوکریاں ملیں گی۔” انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی سلیکون ویلی کے راستے پر ایک قدم آگے ہے۔مسٹر اگروال نے کہاکہ "ہندوستان نہ صرف اپنے ملک کے لوگوں کی ڈیجیٹل ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ دوسرے ممالک کی خدمت بھی کرے گا۔ چپ حاصل کرنے سے آگے بڑھتے ہوئے چپ بنانے کا سفر باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔

Related Articles