چین میں خشک سالی کے شکار دریائے یانگزی سے 6 صدی پرانے مجسمے برآمد

چونگ چنگ ،اگست۔چین میں خشک سالی کے شکار دریائے یانگزی میں سطح آب نیچے گرنے کے بعد 6 سو سال پرانے مجمسے برآمد ہوا ہے۔چین میں جنوب مغربی شہر چونگ چنگ کے قریب خشک سالی کے شکار دریائے یانگزی میں ظاہر ہونے والے ایک جزیرے پر موجود ایک بڑے پتھر پر بنے تین مجسمے برآمد ہوئے ہیں۔ ان تین مجسموں میں مرکز میں گوتم بدھ کا مجسمہ جبکہ دونوں اطراف میں موجود مجسمے بدھ بھکشو خیال کیے جاتے ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ یانگزی سے دریافت ہونے والے یہ مجسمے 600 سال قبل منگ اور چنگ خاندانوں کے دورحکمرانی کے دوران بنائے گئے ہونگے۔خیال رہے کہ رواں برس یورپ میں بھی خشک سالی، سخت گرمی اور بارشوں کی کمی کے باعث یورپ کے دریائوں میں بھی سطح آب میں کمی آنے کے بعد کافی نایاب اور قدیم چیزیں ظاہر ہوئی ہیں۔اسپین میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایک قبل از تاریخ دور کا پھتر سے بنا ہوا سرکل دریافت کیا تھا جسے Stonehenge” "Spanish کا نام دیا گیا جبکہ یورپ کے دریائے ڈینیوب میں خشک سالی کے بعد مختلف مقامات سے دوسری جنگ عظیم کے دوران تباہ ہونے والے جرمنی کے 20 بحری جنگی جہاز بھی دریافت ہوئے ہیں۔

Related Articles