سدھارتھ اور کیارا نے مداحوں سے کیا وعدہ پورا کردیا

ممبئی۔اگست۔بالی ووڈ کے سادہ طبیعت اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کیارا ایڈوانی کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کرکے مداحوں سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔دونوں اداکار آج شام سدھارتھ کے گھر سے انسٹاگرام پر لائیو گئے اور پچھلے برس ریلیز ہونے والی فلم ’شیرشاہ‘ کا ایک سال مکمل ہونے پر جشن منایا۔سدھارتھ نے ایک دن قبل مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کیارا کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کریں گے۔اس سیشن میں دونوں اداکاروں نے بتایا کہ 5 سال قبل کرن جوہر کی دعوت میں ان کی ملاقات کیسے ہوئی تھی۔فلم ’شیرشاہ‘ پچھلے برس 12 اگست کو ریلیز ہوئی تھی، سدھارتھ اور کیارا نے اسی خوشی میں آج انسٹاگرام پر مداحوں سے خوشگوار یادیں شیئر کیں۔

Related Articles