وزیراعلی تلنگانہ،شکست کے خوف سے غلطیوں پر غلطیاں کر رہے ہیں:کشن ریڈی

حیدرآباد، /اگست۔مرکزی وزیر کشن ریڈی نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو شکست کے خوف سے غلطیوں پر غلطیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر گورنر کی جانب سے ترتیب دیئے گئے ایٹ ہوم میں وزیراعلی کی عدم شرکت پر نکتہ چینی کی اور کہاکہ وزیراعلی نے قدیم روایات کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ ریاستی حکومت کا گورنر کے دوروں کے پروٹوکول کی عدم تعمیل غیر آئینی ہے اور حکومت ہر قدم پر گورنر کی توہین کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام ٹی آر ایس حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے تیار ہیں، چندرشیکھرراو کو اس بات کی فکر ہے کہ ان کے پیروں تلے زمین کھسک رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کے سی آر حکومت مایوسی کے عالم میں بی جے پی کے لیڈروں پر حملے کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے فرزند تارک راما راو کبھی وزیر اعلیٰ نہیں بن پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی سمیت مرکز کو چندرشیکھرراو کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو زیادہ دنوں تک وزیراعلی کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکیں گے۔

Related Articles