وزیراعلی یوگی نے شروع کی ہر گھر میں ترنگا مہم

لوگوں سے امرت مہوتسو میں شرکت کی اپیل کی

لکھنو:اگست۔یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ترنگا جھنڈا لہرا کر ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کا آغاز کیا اور ریاست کے لوگوں سے آزادی کے امرت مہوتسو میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ ریاست کے پیارے لوگو، ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں پورا ملک وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منا رہا ہے۔ ہندوستان کا قومی پرچم ہمارے فخر کی علامت بھی ہے، ملک کی بہادری، امن اور قربانی کی علامت بھی ہے۔آئیے ہم بھی 13 سے 15 اگست تک ہر گھر پر ترنگا لہرا کر ’آزادی کے امرت مہوتسو‘ میں شامل ہوں، وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘ایک بھارت- شریشٹھ بھارت’ کے عزم میں شامل ہوں۔

Related Articles