ساہا نے ترنگا جھنڈا دکھا کر مہم کو روانہ کیا

اگرتلہ،13اگست۔ تری پورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا نے سنیچر کو ملک کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے چشن میں سول سکرٹریٹ کے سامنے پرچم کشائی کے بعدبڑے پیمانے پر درخت لگانے کی مہم اور’رن فار گرین تری پورہ پروگرام میں حصہ لیا۔اس موقع پر مسٹر ساہا نے اجتماع سیخطاب کرتے ہوئے کہا نہ صرف سرکاری محکمے بلکہ کارپوریٹ اور سول سوسائٹی کی تنظیمیوں نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو آزادی کا امرت مہوتسو کو مناسب طریقے سے منانے کی اپیل کی تعمیل کی گئی۔انھوں نے کہا،”اگرتلہ اور یہاں تک کہ دور دراز کے گاؤں میں بھی ہر گھر بنا کسی رکاوٹ کے آزادی کے چشن میں شامل ہو گیا۔ شہر یوں کے جوش کو دیکھ کر مجھے خوشی ہو رہی ہے۔“وزیر اعلی نے بتایا کہ 13سے15اگست کے بیچ ریاست بھر میں 5.37لاکھ قومی پرچم لہرانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ مود میں مسٹر ساہا نے ایک موٹر سائیکل ریلی کوہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیااور تری پورہ کے مشرقی سرحد میں ڈمبور جھیل کے نارکل کنجا میں قبائلی خاندانوں کے بیچ ہر گھر ترنگا پروموشنل پروگرام میں حصہ لیا گیا۔تری پورہ میں گھروں اور سرکاری اداروں میں سجاوٹ اور روشنی سے اگر تلہ شہر سمیت تمام اہم شہر وں نے نیا روپ اختیار کر لیا۔

Related Articles