شیئر بازار میں تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز

ممبئی، اگست۔شیئر بازار نے بدھ کو برتری کے ساتھ کاروبار شروع کیا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 124.27 پوائنٹس بڑھ کر 58،977.34 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 41 پوائنٹس کے اضافے سے 17،566.10 پوائنٹس پر کھلا۔سبز نشان کے ساتھ کھلے شیئر بازار میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 88.47 پوائنٹس بڑھ کر 24,644.45 پر اور اسمال کیپ انڈیکس 55.29 پوائنٹس بڑھ کر 27,737.73 پر کھلا۔واضح رہے کہ پیر کو بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 465.14 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 58853.07 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 127.60 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 17525.10 پوائنٹس پر رہا۔

 

Related Articles