یوگی نے سابق صدر پرتبھا پاٹل سے ملاقات کی

نئی دہلی، جولائی۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں ملک کی پہلی خاتون سابق صدر جمہوریہ محترمہ پرتبھادیوی سنگھ پاٹل سے ملاقات کی۔یوگی آدتیہ ناتھ نے نیو مہاراشٹر سدن پہنچ کر مسز پاٹل سے ملاقات کی اور گلدستے سے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ کچھ دیر سابق صدر کے ساتھ رہے اور ان کی خیریت دریافت کی۔اس سے پہلے اتر پردیش سدن میں، اوڈیشہ کے گورنر پروفیسر گنیشی لال اور الور کے ایم پی سوامی بالک ناتھ نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بشکریہ ملاقات کی۔

Related Articles