مہاراشٹر میں کورونا کے 2186 نئے معاملے، تین کی موت

ممبئی، جولائی۔ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 2,186 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جب کہ اس کی وجہ سے مزید تین لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔یہ اطلاع محکمہ صحت کی جانب سے پیر کو جاری کردہ ہیلتھ بلیٹن میں دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 80,19,391 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1,48,026 ہو گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں کم از کم 2,179 لوگوں کو صحت یاب ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔ اس کے بعد اس انفیکشن کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 78,55,840 ہو گئی۔ ریاست میں صحت یاب ہونے کی شرح 97.96 فیصد اور اموات کی شرح 1.84 فیصد ہے۔ ریاست میں فی الحال 15,525 ایکٹیو کیسز ہیں۔اس دوران مراٹھواڑہ خطہ میں انفیکشن کے 192 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں سے عثمان آباد ضلع میں 55، جالنا میں 45، اورنگ آباد ضلع میں 42، لاتور ضلع میں 21، ناندیڑ ضلع میں 15، ضلع بیڈ میں 14 ہیں۔

Related Articles