دھون ویسٹ انڈیز کے دورے پر ون ڈے ٹیم کی کپتانی کریں گے

ممبئی، جولائی ۔ بی سی سی آئی نے بدھ کو ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا جس میں شکھر دھون کپتان ہوں گے۔ اس سے قبل دھون جون 2021 میں سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں بھی ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں۔ دھون کی کپتانی کے ساتھ ٹاپ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو نائب کپتان منتخب کیا گیا ہے۔ اس سیریز میں کپتان روہت شرما، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت اور جسپریت بمراہ کو آرام دیا گیا ہے۔ شبھمن گل اور سنجو سیمسن کو طویل عرصے بعد ون ڈے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ گل نے اپنا آخری ون ڈے 2 دسمبر 2020 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا، جب کہ سیمسن نے اپنا واحد ون ڈے میچ 23 جولائی 2021 کو سری لنکا کے خلاف کھیلا۔ ہندوستان کو اس سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچ کھیلنے ہیں جو کوئینز پارک اوول، پورٹ آف اسپین اور ٹرینیڈاڈ میں ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: شکھر دھون (کپتان)، رویندر جڈیجا (نائب کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، شبھمن گل، دیپک ہوڈا، سوریہ کمار یادو، شریس ائیر، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شاردول ٹھاکر ، یوزویندر چہل، اکسر پٹیل، اویس خان، پرسدھ کرشنا، محمد سراج، ارشدیپ سنگھ

 

Related Articles