میں زیادہ تر ون ڈے میں سنگلز لینےپر توجہ مرکوز کر رہی ہوں: شیفالی

پالیکیل، جولائی ۔ ہندوستانی نوجوان اوپنر شیفالی ورما مسلسل اسٹرائیک کو تبدیل کرنے اور سنگلز لینے پر کام کر رہی ہیں۔ وہ صرف چوکوں اور چھکوں پر انحصار نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے یہ بات پالی کیل میں سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے سے قبل کہی۔ ہندوستان کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔شیفالی نے دوسرے ون ڈے میں 71 گیندیں کھیلی، جس میں 37 سنگلز لیے تھے۔ یہ ان کی کھیلی گئی گیندوں کا 52 فیصد ہے۔ اس اننگز میں انہوں نے نصف سنچری بنائی۔ شیفالی نے کہا، مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ون ڈے میں زیادہ سنگلز حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور میں اس پر کام کر رہی ہوں۔ میں نے اپنے کچھ میچز دیکھے اور پایا کہ میں کم سنگلز لیتی ہوں۔ میں نے سوچا کہ مجھے اسٹرائیک کو تبدیل کرنے پر کام شروع کر دینا چاہیے اور میں نے یہ کیا۔ میں نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں بھی ایسا ہی کیا تھا جہاں میں نے اچھی گیندوں پر سنگلز حاصل کیے تھے۔ میں لمبی اننگز کھیلنے کی سوچ رہی ہوں۔ شیفالی نے گزشتہ سال اپنی پہلی ویمن بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے لیے مڈل آرڈر میں بیٹنگ کی، جہاں وہ ایلیس پیری، ایلیسا ہیلی، ایشلے گارڈنر اور نکول بولٹن کے ساتھ کھیلیں، اور یہ ان کے لیے سیکھنے کا تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا، میں نے ڈبلیو بی بی ایل میں مڈل آرڈر میں بلے بازی سے بہت کچھ سیکھا۔ میں نے سیکھا کہ آپ سنگل لے سکتے ہیں، سنگل ڈبل لینے کے بعد کئی باؤنڈریز مار سکتے ہیں۔شیفالی نے اپنا بہترین ون ڈے سکور 71 ناٹ آؤٹ بنایا اور اسمرتی مندھانا کے ساتھ 174 رنز کی ناٹ آوٹ ت شراکت داری کی جس سے ہندوستان نے ریکارڈ ہدف کا تعاقب کیا۔ شیفالی اور اسمرتی نے اس فارمیٹ میں 14 بار ایک ساتھ اوپننگ کی ہے اور پانچ نصف سنچری کی شراکت داری کی ہے۔

 

Related Articles