امریکا کا یورپ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا اعلان

میڈرڈ،جولائی۔امریکی صدر جوبائیڈن نیروسی جارحیت کےخطرےکےپیش نظریورپ میں فوجی موجودگی بڑھانیکااعلان کردیا، جوبائیڈن نے کہا علاقائی سلامتی کی خاطر امریکا پولینڈ میں ایک مستقل ہیڈ کوارٹر قائم ہوگا، امریکا دو اضافی F-35لڑاکا جیٹ سکواڈرن برطانیہ بھیجے گا جبکہ جرمنی اور اٹلی میں پہلے سے موجود فضائی دفاع اور دیگر صلاحیتیوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ پولش صدر کے سلامتی کے مشیر نے ملک میں ففتھ امریکی آرمی ہیڈکوارٹر کے قیام کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے دوسری جانب نیٹونینیانظریہ سلامتی جاری کرتے ہوئیروس کوسب سیبڑااوربراہ راست خطرہ قراردیا ہے۔نیٹوکیمطابق چین کی پالیسیاں بھی نیٹو کے مفادات، سلامتی اور اقدار کے لیے بڑا چیلنج ہیں۔میڈرڈ میں نیٹو سمٹ کے دوران مغربی دفاعی اتحاد کے رکن ممالک نے روس کے یوکرین پر حملے کے تناظر میں اپنا نیا نظریہ سلامتی جاری کیا، نیٹو کی جانب سے مشرقی یورپ میں اس اتحاد کے فوجی دستوں کی تعیناتی کا اعلان بھی کیا گیا۔دستاویزات کیمطابق نیٹو اب روس کو اپنے ایک اسٹریٹیجک پارٹنر کے طور پر نہیں دیکھتا،نیٹو روس کے ساتھ کوئی تنازع چاہتاہیاورنہ ہی نیٹو روس کے لیے کوئی خطرہ ہے۔چین سے متعلق کہا گیا کہ چین وسیع پیمانے پر سیاسی، اقتصادی اور عسکری سرگرمیوں کے ذریعے اپنی طاقت کا اظہار کرتا ہے۔

 

Related Articles