مودی جی -7 چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے جرمنی پہنچے

میونخ ،جون ۔وزیراعظم نریندر مودی جی -7 چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کےلئے آج صبح جرمنی پہنچ گئے۔میونخ کے ہوائی اڈے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا جہاں سے وہ سڑک کے راستے سے شالز ایلماؤ کےلئے روانہ ہوگئے جہاں جرمنی کی صدارت میں جی -7چوٹی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔مسٹر مودی آج صبح غیر مقیم ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے اور ارجنیٹینا کے صدر البرٹو فرنانڈس سے دوطرفہ ملاقات کریں گے۔

Related Articles