مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری روبصحت، اسپتال سے رخصتی ملی

ممبئی ,جون۔مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد ڈاکٹروں نے انھیں صحت مند قرار دیا اور آج بروز اتوار کو انھیں ممبئی کے ایک نجی اسپتال سے رخصتی مل گئی۔کوشیاری کو بخار آنے کے بعد 22 جون کو انھیں COVID-19 کورونا مثبت پایا گیا تھا اور انہیں جنوبی ممبئی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ کل انکا کورونا کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تھا جسکی رپورٹ منفی آنے کے بعد آج دوپہر انھیں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔

Related Articles