جی-7 سربراہی اجلاس میں مودی کئی اہم مسائل پر بات کریں گے

نئی دہلی، جون ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ وہ جرمنی میں ہونے والے جی۔ 7 سربراہی اجلاس میں ماحولیات، توانائی، آب و ہوا، غذائی تحفظ، صحت، انسداد دہشت گردی، صنفی مساوات اور جمہوریت جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔26 سے 28 جون تک جرمنی اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر جانے سے پہلے اپنے بیان میں مسٹر مودی نے کہاکہ”میں، جرمن چانسلر اولاف شولز کی دعوت پر وہاں شالس الماؤ شہر جا رہا ہوں جہاں جی-7سربراہی اجلاس جرمن سربراہی میں منعقد ہو رہا ہے۔ گزشتہ ماہ ہندوستان-جرمنی بین الحکومتی مشاورت کی نتیجہ خیز میٹنگ کے بعد چانسلر مسٹر شولز سے دوبارہ ملاقات کرنا خوشی کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ جرمنی نے ارجنٹائن، انڈونیشیا، سینیگال اور جنوبی افریقہ جیسی دیگر ممالک کو بھی جی-7 سربراہی اجلاس میں مدعو کیا ہے تاکہ انسانیت کو متاثر کرنے والے اہم عالمی مسائل پر بین الاقوامی تعاون کو مضبو سط کیا جا سکے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سربراہی اجلاس میں ماحولیات، توانائی، آب و ہوا، خوراک کی حفاظت، صحت، انسداد دہشت گردی جیسے اہم مسائل پر گفتگو ہوگی۔مسٹر مودی نے کہاکہ ‘میں سربراہی اجلاس کے موقع پر کچھ شریک جی-7 ممالک کے رہنماؤں اور دورہ کرنے والے ممالک کے ساتھ الگ الگ ملاقات کا بھی منتظر ہوں۔ جرمنی میں میں یورپ کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں سے ملاقات کا بھی منتظر ہوں جنہوں نے یورپی ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات اور مقامی معیشتوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔”انہوں نے کہا کہ ہندوستان واپسی پر 28 جون کو وہ ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مختصر قیام کریں گے جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوطبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

Related Articles