ٹھاکرے حکومت بحران میں، 11 وزراء لاپتہ

ممبئی، جون۔مہاراشٹر کے وزیر اعلی اور شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اپنی پارٹی کے رہنما اور ریاست کے شہری ترقی کے وزیر ایکناتھ شندے اور 10 سے زیادہ ایم ایل اے سے پیرکو قانون ساز کونسل انتخابات کے بعد سے رابطہ نہ ہونے کے بعد منگل کو ضروری میٹنگ طلب کی ہے۔قانون ساز کونسل کے انتخابات میں شیوسینا کے کچھ ایم ایل ایز کی طرف سے کراس ووٹنگ کے الزامات کے درمیان یہ بات سامنے آئی ہے۔شیو سینا کے اراکین اسمبلی کے اچانک غائب ہونے کے باعث بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حق میں کراس ووٹنگ کے تعلق سے مہاراشٹر میں جاری سیاسی اتھل پتھل ماناجارہا ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ شیو سینا کے ‘لاپتہ’ ایم ایل اے مسٹر شندے کے ساتھ گجرات کے سورت میں ہیں، جوبی جے پی کی حکومت والی ریاست ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ مسٹر شندے آج دوپہر دو بجے سورت میں میڈیا سے خطاب کریں گے۔بی جے پی نے ایم ایل سی الیکشن میں پانچ سیٹیں جیتی ہیں، جس میں شیوسینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو دو دو سیٹیں ملی ہیں۔ وہیں تعداد کم ہونے کے باوجود بی جے پی انتخابات میں بڑی جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔مہاراشٹر اسمبلی میں بی جے پی کے 106 ایم ایل اے ہیں، جب کہ ان کے امیدواروں کے لیے باقی ووٹ یا تو آزادایم ایل اے سے آئے ہیں، یا چھوٹی پارٹیوں یا دیگر پارٹیوں کےہیں۔مسٹر ٹھاکرے نے آج دوپہر تمام پارٹی ایم ایل ایز کی ایک ضروری میٹنگ بلائی ہے۔

Related Articles