لاجسٹک پارک کی تعمیر کے جدہ پورٹ اتھارٹی کا معاہدہ

جدہ،جون۔ویڑن 2030 کے تحت علاقائی ترقی کی رفتار تیز تر کرنے اور دو طرفہ تجربات کو باہم بروئے کار لانے کے لیے جدہ میں ایک سٹیٹ آف دی آرٹ بندر گاہ کے حوالے سے جدہ پورٹ پر لاجسٹک پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی ڈی پی ورلڈ اور سعودی پورٹ اتھارٹی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔یہ معاہدہ پورٹس کو فعال اور کاروباری ضروریات کے لیے جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ہے اور اگلے تیس برسوں کے لیے بروئے کار ہوگا۔ سب سے پہلے اس معاہدے کے تحت جدہ اسلامک پورٹ پر لاجسٹک پارک کی تعمیر کیا جائے گی۔ معاہدے کے حوالے سے سرمایہ کاری کا تخمینہ 133ملین ڈالر کا ہے، جبکہ یہ لاجسٹک پارک 415000 مربع میٹر پر مشتمل ہوگا۔لاجسٹک پارک میں قائم وئیر ہاوسز میں سامان محفوظ رکھنے کی گنجائش 100000مربع میٹر ہو گی۔ البتہ اسے بعد ازاں 200000 مربع میٹر تک وسعت دینے کی گنجائش ہو گی۔سعودی پورٹ اتھارٹی اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان ہونے والے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں عمر بن طلال حریری صدر ماوانی ، شیخ نہیان بن سیف النہیان سعودی عرب کے لیے امارات کے سفیر ، سلطان احمد بن سلیم گروپ چئیر مین آف اینڈ سی ای او ڈی پی ورلڈ ، محمد الشیخ سی ای او ڈی پی ورلڈ سعودیہ موجود تھے۔ سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ بھی بطور خاص موجود تھے، ان کے ہمراہ سعودی حکومت کا ایک اعلی وفد بھی تھا۔ڈی پی ورلڈ کی مہارت کے منہ بولتے ثبوت کے طور پر یہ لاجسٹک پارک سعودی عرب میں پہلا کثیر الجہتی سہولیات کا حامل جدید ترین ایک مربوط قسم کا لاجسٹک پارک ہو گا۔ اس کے نتیجے میں جدہ سے برآمداتی سرگرمیوں کو آسانی ملے گی جبکہ کاروباری لوگوں اور اداروں کے وقت اور اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ سلطان بن سلیم نے اس موقع پر کہا ہمیں فخر ہے کہ ویڑن 2030 کے فریم ورک میں ڈی پی ورلڈ بھی موثر انداز سے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا لاجسٹک پارک سعودی بحری مواصلات میں ایک غیر معمولی اضافہ اور جدید سہولیات کا اعلی ترین نمونہ ہو گا۔ جس کے نتیجے میں جدہ اسلامک پورٹ کی توسیع وتجدید کی ہماری کمٹمنٹ پوری ہو گی۔ صدر ماوانی عمر حریری نے کہا لاجسٹک پارک بزنس فرینڈلی اور جدید ترین سہولتوں سے مزین ہو گا۔ اس کی تعمیر سے ایک مربوط نظام کی تشکیل ہو گی اور اس سے پورٹ کے جنوب میں کنٹیرز کے لیے قائم ٹرمینل تک ترسیل آسان تر ہوجائے گی۔

Related Articles