اسرائیلی وزیرخارجہ ایران سےلاحق سکیورٹی خدشات کے پیش نظرترکی کا دورہ کریں گے

تل ابیب،جون۔اسرائیلی وزیرخارجہ یائرلاپیڈ جمعرات کو ترکی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ان کے دفترنے اتوار کے روزکہا ہے کہ اسرائیلی شہریوں کوترکی میں ایران کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے۔اسی موضوع پرترک حکام سے بات چیت کے لیے یائرلاپیڈ ترکی جارہے ہیں۔لاپیڈ اپنے ترک ہم منصب مولود شاوش اوغلو سے ملاقات کریں گے۔ترک وزیرخارجہ نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی کوششوں کے تحت گذشتہ ماہ اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔گذشتہ ہفتے اسرائیل نے 22مئی کوایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے کرنل صیّاد خدائی کے قتل کے بعد ایران کے ممکنہ ’’انتقامی حملوں‘‘کے خطرے سے خبردار کیا تھا اور اپنے شہریوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ ترکی کے غیرضروری سفر سے گریز کریں۔اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان ریڈیو نے گذشتہ ہفتیخبردی تھی کہ سکیورٹی حکام نے مئی ترکی میں اسرائیلیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایران کے مبیّنہ حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔انقرہ نے اسرائیلی انتباہ کا جواب دیتے ہوئے اس بات پر زوردیا تھا کہ ترکی ایک محفوظ ملک ہے اوراس کے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تعاون کا طریق کار موجود ہے۔

Related Articles