ہریتھک روشن کے گھر کا اہم فرد چل بسا

ممبئی،جون۔بالی ووڈ سْپر اسٹار ہریتھک روشن کی نانی پدما رانی اوم پرکاش 91 سال کی عمر میں دْنیا سے رخصت ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن اور ان کا خاندان اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے، اداکار کی نانی پدما رانی اوم پرکاش نے گزشتہ روز ممبئی میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔وہ صحت کے سنگین مسائل سے دوچار تھیں اور بستر پر تھیں، اداکار کی نانی گزشتہ دو سال سے روشن خاندان کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ہریتھک روشن کی والدہ پنکی روشن نے اپنی والدہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔واضح رہے کہ پدما رانی اوم پرکاش معروف فلم ساز جے اوم پرکاش کی اہلیہ تھیں، وہ ہریتھک روشن کی والدہ پنکی روشن کے والدین تھے۔

Related Articles