سعودی عرب کا دورہ بنیادی طور پر اسرائیل کی سلامتی سے متعلق ہے: بائیڈن

واشنگٹن،جون ۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کے متوقع دورہ سعودی عرب کا تعلق توانائی اور تیل سے نہیں بلکہ اسرائیل کی قومی سلامتی سے ہے۔بائیڈن نے پیر کو امریکی میڈیا کو دیے گئے بیانات میں کہا کہ آئندہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودیہ میں اہم ملاقات ہوگی۔امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ صدر بائیڈن اگلے جولائی کے وسط میں مشرق وسطیٰ کا دورہ کرنے اور عرب رہ نماؤں اور اسرائیلی حکام سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ خطے میں استحکام کے حصول کے لیے سفارت کاری کے ذریعے جنگوں کو ختم کرنے کی حکمت عملی کے تناظر میں ہے۔

 

Related Articles