کرینہ کپور خان اور اننیا پانڈے کے گھر پر ممبئی پولیس جا پہنچی

ممبئی ،جون ۔سوشل میڈیا پر اکثر بولی وڈ سیلبرٹیز کے آس پاس یا ان کے گھر کے باہر مداحوں یا پھر پاپارازی کی بھیڑ نظر آتی ہے، تاہم حال ہی میں بولی وڈ کی دو اداکاراؤں کرینہ کپور خان اور اننیا پانڈیکے گھر پر ممبئی پولیس جا پہنچی،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ مچ گیا۔ دونوں اداکاراؤں کے مداح یہ جاننے کیلئے بیتاب ہوگئے کہ آخر ماجرا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ورل بھیانی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ میں ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے یہ اطلاع دی ہے۔ ورل بھیانی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہوئے لکھاکہ’کرینہ کپور خان اور اننیا پانڈیا کو ممبئی پولیس ایک ایونٹ میں انوائٹ کرنے آئی۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین خوب دلچسپ کمنٹ کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھاکہ جو سوچا تھا وہ آپ کو بھی معلوم ہے۔ ہم کیا بولے۔ صارفین ہنسی والے ایموجی شیئر کرکے ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔کرینہ کپور خان اور اننیا پانڈے دونوں کی فین فالوئنگ سوشل میڈیا پر خوب ہے۔ انسٹا گرام پر کرینہ کپور کے 9.2 ملین فالورز ہیں۔ جبکہ اننیا پانڈے کے 22.7 ملین فالورز ہیں۔

Related Articles