ستیندرجین ،دیگر کے ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے،بھاری نقدی – سونا برآمد

نئی دہلی، جون ۔اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے منگل کو بتایا کہ اس نے دہلی کے وزیر صحت اور دیگر کے ٹھکانوں پر چھاپے ڈال کر 2.85 کروڑ روپے نقد،1.80 کلوگرام وزن کے سونے کے کل 133 سکے اور دستاویز اور ڈیجیٹل ریکارڈ برآمد کئے ہیں۔ای ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ چھاپے کی یہ کارروائی پیر کو کی گئی۔اس میں نقدی اور سونے کے علاوہ کئی قابل اعتراض دستاویز ضبط کئے گئے۔ای ڈی نے کہا ہے کہ ضبط نقدی اور سونے کے ذرائع کی معلومات اسے نہیں دی گئی ہے۔واضح رہے کہ ستیندر جین کو 30 مئی کو منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے)2002 کے التزامات کے تحت گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت ای ڈی کی حراست میں ہیں۔انہیں نچلی عدالت نے 31 مئی کو نو جون تک کےلئے ای ڈی کی حراست میں بھیجا ہے۔

Related Articles