شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین مسلح تصادم کا آغاز

سری نگر، جون ۔جنوبی ضلع شوپیاں کے آلورا بادی مرگ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل بعد دوپہر سیکورٹی فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ شوپیاں کے آلورا بادی مرگ گاوں میں ملی ٹینٹ چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کیانہوں نے بتایا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔موصوف ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرا رہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

Related Articles