خراب فارم کے باوجود کوہلی ٹوئٹر پر آئی پی ایل کی بحث کا مرکز بنے رہے

ممبئی، مئی ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر ہندوستان میں کرکٹ پر بحث کے لیے مشہور ہے۔ جنوری 2021 اور جنوری 2022 کے درمیان کرکٹ ٹویٹر کے نام سے مشہور سوشل میڈیا کمیونٹی کے 44 لاکھ ممبران نے 9.62 کروڑ ٹویٹ کر کے کھیل سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ جیسے ہی آئی پی ایل 2022 شروع ہوا کرکٹ شائقین کو گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر پر بھی جمع ہوتے دیکھا گیا۔ آئی پی ایل کے اس سیزن میں جہاں گجرات ٹائٹنز نے ٹائٹل جیتا، وہیں رائل چیلنجرز بنگلور نے ٹوئٹر پر بازی مارتے ہوئے سال کی سب سے زیادہ بحث کا موضوع ٹیم رہی۔اس کے علاوہ آر سی بی کے سابق کپتان وراٹ کوہلی اپنی خراب فارم کے باوجود بحث کا مرکز بنے رہے اور اس سیزن میں سب سے زیادہ ٹویٹس ان کے بارے میں تھے. سب سے زیادہ ٹویٹس حسب ذیل ٹیم کے بارے میں ہوئے: ٹیمز کے زمرے میں 26 مارچ 2022 سے 30 مئی 2022 تک سب سے زیادہ ٹویٹس رائل چیلنجرز بنگلور کے بارے میں تھیں، جب کہ چار بار آئی پی ایل کی فاتح چنئی سپر کنگز اس فہرست میں دوسرے نمبر پر تھیں۔ پانچ بار آئی پی ایل جیتنے والی ممبئی انڈینز بھلے ہی پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے رہی ہو لیکن مقبولیت کے لحاظ سے وہ تیسرے نمبر پر رہی۔ اس کے علاوہ سنجو سیمسن کی راجستھان رائلز اس فہرست میں چوتھے اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز پانچویں نمبر پر رہی۔ گجرات ٹائٹنز اپنے پہلے سیزن میں آئی پی ایل ٹرافی اپنے گھر لے جانے والی چھٹی سب سے زیادہ زیر بحث ٹیم تھی۔ کس کھلاڑی نے بازی ماری: دوسری جانب ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کی خراب فارم بھی ان کی مقبولیت کو متاثر نہ کر سکی اور وہ اس آئی پی ایل کے سب سے زیادہ بحث کا موضوع بننے والے کھلاڑی رہے۔ گجرات ٹائٹنز کے خلاف کرو یا مرو کے میچ میں ان کی شاندار نصف سنچری کی بہت سے شائقین کی تعریف کی۔ کرکٹ ٹویٹر پر کنگ کوہلی کے بعد مہندر سنگھ دھونی سب سے زیادہ بحث کا موضوع رہے۔ سیزن کے وسط میں چنئی سپر کنگز کی کپتانی سنبھالنے والے دھونی نے پہلے ہی میچ میں اپنی ٹیم کے لیے نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو پرانے دنوں کی یاد بھی دلائی جب انہوں نے ممبئی انڈینز کے خلاف لیگ میچ کے آخری اوور میں 16 رن بناکر میچ ختم کیا تھا۔ فہرست میں تیسرے نمبر پر ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما اور چوتھے نمبر پر چنئی کے اسٹار آل راؤنڈر رویندرا جڈیجہ تھے، جو پسلی کی چوٹ کی وجہ سے وسط سیزن کے اسکواڈ سے باہر ہوگئے تھے۔ بنگلور کے نئے کپتان فاف ڈو پلیسس اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس نے اپنے پہلے آئی پی ایل سیزن میں ٹیم کو پلے آف میں لے جانے کے لیے بہت سے تعریفیں حاصل کیں، حالانکہ وہ آر سی بی کو ان کی پہلی آئی پی ایل ٹرافی حاصل نہیں کر سکے۔ ہیش ٹیگز میں چنئی، بنگلور کا غلبہ: ہیش ٹیگز کے معاملے میں کرکٹ ٹویٹر پر سی ایس کے اور آر سی بی کا غلبہ واضح طور پر دکھائی دیا۔ چنئی کے وِسل پوڈو، یلاو اور بنگلور کے پلے بولڈ، وی آر چیلنجرز کی کرکٹ ٹوئٹر پر دھوم رہی۔

Related Articles