شیئر بازار تین ہفتے کی بلند ترین سطح پر

ممبئی، مئی۔ امریکہ میں اپریل میں صارفین کے اخراجات میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی رفتار سست پڑجانے کی وجہ سے بیرونی بازاروں میں تیزی سے سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خریداری کے سبب گھریلو شیئر بازار آج تین ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔بی ایس ای کا تیس شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 1041.08 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر تین ہفتے کی بلند ترین سطح 55 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کر کے 55925.74 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس سے پہلے اس سال 05 مئی کو سینسیکس 55702.23 پوائنٹس پر رہا تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 308.95 پوائنٹس چڑھ کر 16661.40 پوائنٹس پر رہا۔اس مدت کے دوران بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانہ درجے کی کمپنیوں میں زیادہ خریداری ہوئی۔ مڈ کیپ 2.28 فیصد بڑھ کر 23,031.29 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.23 فیصد مضبوط ہوکر 26,192.30 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر کل ملاکر 3615 کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2369 میں تیزی، 1091 میں گراوٹ اور 155 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 45 کمپنیاں سبز نشان پر جبکہ باقی پانچ سرخ نشان پر رہیں۔امریکی اقتصادی سرگرمیوں کا دو تہائی سے زیادہ حصہ رکھنے والے صارفین کے اخراجات گزشتہ ماہ 0.9 فیصد بڑھے، جس سے بین الاقوامی منڈیوں میں سرمایہ کاری کا جذبہ مضبوط ہوا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.23، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.79، جاپان کا نکئی 2.19، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 2.06 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.60 فیصد چڑھ گئے۔اس سے پرجوش ہو کر سرمایہ کاروں نے مقامی سطح پر ہر طرف خریداری کی، جس کے نتیجے میں بی ایس ای کے تمام 19 گروپوں میں تیزی رہی۔اس دوران کنزیومر ڈیوریبلس کے حصص نے اس مدت کے دوران 4.41 فیصد کا زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کیا۔ اسی طرح ریئلٹی 3.96، آئی ٹی 3.75، ٹیک 3.53، سی ڈی جی ایس 2.85، انرجی 2.72، انڈسٹریلس 2.62، کیپٹل گڈز 2.92 اور آئل اینڈ گیس گروپ کے شیئروں میں 2.47 فیصد کا اضافہ رہا۔

Related Articles