منشیات کیس میں آرین خان کو کلین چٹ

ممبئی  مئی۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو نحری جہاز میں منعقدہ ریو پارٹی میں منشایات کے استعمال کے معاملے میں منشیات مخالف دستے کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی نے کلین چٹ دے دی ہے جسکی تشکیل اس کیس پر انگلیاں اٹھنے کے بعد عمل میں آئ تھی اور اسے ازسرنو تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ آریان کو 2 اکتوبر 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس نے 22 دن جیل میں گزارے۔ ایس آئی ٹی کو دوران تفتیش میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ آریان خان منشیات کی کسی بڑی سازش یا بین الاقوامی اسمگلنگ سنڈیکیٹ کا حصہ تھا، اور اس چھاپے میں کئی بے ضابطگیاں تھیں جس کے دوران اسے گرفتار کیا گیا تھا۔سنجے کمار سنگھ کی سربراہی والی ایس آئی ٹی کو دوران تفتیش ایسا بھی کوئ ثبوت دستیاب نہیں ہوا کہ اس معاملے میں آرین خان کو پھنسایا گیا ہو اور اس سے رقم بٹورنے کی کوشش کی گئی ہو۔ این سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ آرین کے علاوہ اس معاملے کے دیگر چھ ملزمین کے کے خلاف بھی ثبوت کی کمی کی وجہ سے انھیں بھی کلین جٹ دیا جارہا ہے ایجنسی نے کہا کہ جب چھاپہ مارا گیا سوائے آریان خان اور مزید ایک ملزم کے، باقی تمام ملزمین کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی تھی ۔قانون کے مطابق اب اس رپورٹ کو خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا جایگا جسکے بعد عدالت آرین کو باعزت بری کئے جانے کا فیصلہ کریگی ۔

Related Articles