نڈال نے گرینڈ سلیم میں 300 واں میچ جیتا

پیرس، مئی۔ رولینڈ گیروس کے 13 بار کے فاتح اسپین کے رافیل نڈال نے بدھ کو اپنا 300 واں گرینڈ سلیم میچ جیت کر فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں داخلہ لے لیا۔ اسپین کے ٹینس اسٹار نڈال نے کورٹ فلپ چیٹریئر میں کھیلے گئے میچ میں فرانس کے کورینٹن میٹٹ کو لگاتار سیٹوں میں 6-3، 6-1، 6-4 سے شکست دی۔ ریکارڈ 21 مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرنے والے نڈال 300 گرینڈ سلیم مقابلے جیتنے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل راجر فیڈرر 369 اور نوواک جوکووچ 324 گرینڈ سلیم میچ جیت چکے ہیں۔ نڈال نے میچ کے بعد کہا، ’’گزشتہ دو ماہ میرے لیے آسان نہیں رہے۔ سیزن کا آغاز بہت اچھا، ناقابل فراموش اور بہت جذباتی رہا۔ انہوں نے کہا، “انڈین ویلز کے بعد میری پسلیوں میں کچھ پریشانی کی وجہ سے مجھے کورٹ سے دورجانا پڑاتھا، اس لیے میں دن بدن کوشش کر رہا ہوں اور میچ جیتنے سے بہت مدد ملتی ہے۔ آج رات کی طرح میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔ یہ مجھے کل پھر پریکٹس کرنے اورکل کے بعد ایک اورمقابلہ کھیلنے کا موقع دیتاہے۔ میں صرف اس بات سے خوش ہوں کہ میں رولینڈ گیروس میں ہوں، جو اس سال میرے لیے سب سے اہم ٹورنامنٹ ہے۔

Related Articles