مودی ڈرون فیسٹیول کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، مئی۔وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو یہاں پرگتی میدان میں ملک کے سب سے بڑے ڈرون فیسٹیول – انڈیا ڈرون فیسٹیول 2022 کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم کسان ڈرون پائلٹوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ڈرون نمائش مرکز میں اسٹارٹ اپ انٹرپرینیورز کے ساتھ بات چیت کے ساتھ ساتھ کھلی فضا میں ڈرون پرواز کے مظاہرے کا جائزہ لیں گے۔انڈیا ڈرون فیسٹیول ایک دو روزہ پروگرام ہے جو 27 اور 28 مئی کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ فیسٹیول میں 1600 سے زائد مندوبین بشمول سرکاری حکام، غیر ملکی سفارت کار، مسلح افواج، مرکزی مسلح پولیس فورسز، پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز، پرائیویٹ کمپنیاں اور ڈرون اسٹارٹ اپس وغیرہ شرکت کریں گے۔ نمائش میں 70 سے زائد نمائش کنندگان ڈرون کے مختلف استعمال کے بارے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ میلے میں ڈرون پائلٹ سرٹیفکیٹس کی ورچوئل تقسیم، پروڈکٹ لانچ، پینل ڈسکشن، فلائٹ مظاہرے، میڈ اِن انڈیا ڈرون ٹیکسی پروٹو ٹائپس کی نمائش کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles