گوری خان کی جیکولین فرنانڈیز کے ساتھ انٹیریئر ڈیزائن شو کی تیاری

ممبئی ،مئی۔ بولی وڈ کے ‘بادشاہ شاہ رخ خان طویل عرصے کے بعد فلم انڈسٹری میں ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔ وہ اپنی آئندہ فلموں پٹھان اور ڈنکی کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ اس دوران شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ گوری خان کی ان تصویروں سے لگتا ہے کہ وہ ایک نیا شو لانے والی ہیں۔جمعہ کو گوری خان نے سوشل میڈیا پر دو خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں وہ بولیووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز کھڑی نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر میں جیکولین گرے رنگ کے لباس میں نظر آ رہی ہیں، جب کہ گوری خان نے نیلے ڈینم کے ساتھ سفید ٹی شرٹ پر سرخ بلیزر پہنا ہوا ہے۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے گوری خان نے لکھا کہ ‘لائٹ، کیمرہ،ایکشن..!سپر فن اور انرجی کے ساتھ ایک نئے انٹیریئر ڈیزائن شو کے لیے۔ گوری اور جیکولین نے شو کے لیے یہ فوٹو سیشن کرایا ہے۔گوری کی اس پوسٹ کو ان کے دوستوں اور بولی وڈ کی مشہور شخصیات نے پسند کیا ہے۔ لگتا ہے کہ اب گوری خان بھی کیمرے کے سامنے اپنے انٹیریئر ڈیزائننگ پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ گوری خان ایک مشہور انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔ انہوں نے کرن جوہر سمیت کئی بولی وڈ ستاروں کے لیے انٹیریئر ڈیزائن کیا ہے۔

Related Articles