امت شاہ وزیر اعظم کے میوزیم کا دورہ کرنے گئے

نئی دہلی، مئی۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو یہاں تین مورتی بھون وزیراعظم میوزیم کا دورہ کیا۔مسٹر شاہ اپنی اہلیہ کے ساتھ وزیر اعظم میوزیم کا دورہ کرنے گئے تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 14 اپریل کو اس میوزیم کا افتتاح کیا تھا۔ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو سے لے کر وزیر اعظم نریندر مودی تک، میوزیم تمام وزرائے اعظم کی شخصیات اور قوم کی تعمیر میں ان کے تعاون کی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔مسٹر شاہ کافی دیر تک میوزیم میں رہے اور انہوں نے مختلف گیلریوں کا دورہ کیا اور ان کا مشاہدہ کیا۔

Related Articles