مودی کی آشا کارکنوں کو مبارکباد

نئی دہلی،  مئی۔وزیر اعظم نریندر مودی نےپیر کو تسلیم شدہ سماجی صحت کارکن’آشا ‘کے کارکنان کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل کے گلوبل ہیلتھ لیڈرز ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد دی۔اپنے ٹویٹ میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کا گلوبل ہیلتھ لیڈرس ایوارڈ حاصل کرنے پر آشا کارکنوں کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ یہ کارکنان صحت مند ہندوستان کو یقینی بنانے میں سب سے آگے ہیں اور ان کی لگن اور عزم قابل ستائش ہے۔ ملک میں 10 لاکھ سے زیادہ آشا کارکنوں کو یہ ایوارڈ ان کے دیہی اور غربت زدہ لوگوں کو صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے دیا گیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ کارکنان زچگی کی دیکھ بھال اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے فراہم کرتی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ازانوم گیبریئس نے عالمی صحت کو آگے بڑھانے، قیادت اور علاقائی صحت کے مسائل سے وابستگی کا مظاہرہ کرنے میں نمایاں خدمات کو تسلیم کرنے کے لیے چھ ایوارڈز کا اعلان کیا۔ایوارڈوں کے لیے تقریب 2019 میں شروع کی گئی تھی ۔ یہ 75ویں عالمی صحت اجلاس کے لائیو اسٹریم اعلیٰ سطحی افتتاحی سیشن کا حصہ تھا۔

 

Related Articles