شکست کے باوجود پونٹنگ نے پنت کا ساتھ دیا

ممبئی، مئی۔ممبئی انڈینس کے خلاف ہفتہ کے میچ میں شکست کے بعد آئی پی ایل 2022 سے باہر ہونے کے باوجود دہلی کیپٹلس کے کوچ رکی پونٹنگ نے پنت کی بطور کپتان حمایت کی ہے۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں پونٹنگ نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ سیزن میں بھی پنت ہی کپتانی کے لیے صحیح انتخاب تھے۔جب آپ وقت میں پیچھے جاکر دیکھیں گے شریئر (ایئر) زخمی ہوگئے تھے اور رشبھ نے کپتانی سنبھالتے ہوئے بہترین مظاہرہ کیا تھا۔ پچھلے سیزن میں ہم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر تھے۔اگرچہ ہم آخری دو میچ ہار گئے تھے لیکن مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پنت بطور کپتان صحیح انتخاب ہیں۔پونٹنگ نے کہاکہ وہ ابھی جوان ہے، وہ ابھی بھی کپتانی کے بارے میں بہت کچھ سیکھ رہا ہے۔ ٹی 20 ٹیم کا کپتان بننا آسان نہیں ہے، وہ بھی آئی پی ایل جیسی بڑی لیگ میں۔ بدقسمتی سے جب آپ اتنے بڑے کھلاڑی ہوتے ہیں تو آپ کے ہر فیصلے، ہر قدم پر سوال اٹھائے جاتے ہیں، اسی لیے انہیں میری مکمل حمایت حاصل ہے، اور امید ہے کہ اگلے سال ہم دوبارہ مل کر کام کریں گے۔پنت کے مخالف کپتان روہت شرما نے بھی پنت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم کپتان ہیں۔

Related Articles