فلم کے جی ایف 2 آن لائن جاریفلم کے جی ایف 2 آن لائن جاری

ممبئی ،مئی۔ دنیا بھرمیں نئے ریکارڈ قائم کرنے والی بھارتی فلم کے جی ایف 2 کو آن لائن جاری کردیا گیا۔ بھارت سمیت دنیا میں کام یابی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے فلم کے جی ایف چیپٹر2کومختلف زبانوں میں آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو کے لیے جاری کردیا ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں متعدد نئے ریکارڈ قائم کرنے والی اس فلم کو 14 اپریل کو ریلیز کیا گیا تھا۔ ریلیزکے پہلے ہفتے ہی اس نے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بالی وڈ خانزکی سپرہٹ فلموں کے کئی ریکارڈ توڑدیے تھے۔فلمی پنڈتوں کے مطابق یہ فلم اس ہفتے کے اختتام تک 430 کروڑ کا ہندسہ بھی عبورکرجائے گی۔ ایمیزون پرائم پرکے جی ایف 2کو ایک ماہ بعد ویڈیوآن ڈیمانڈ پیش کیا گیا ہے۔ محض دوسو روپے ماہانہ کرائے پرفراہم کی جانے والی اس فلم کو پانچ زبانوں، کناڈا، ہندی، تیلگو، تامل اورملائلم میں پیش کیا گیا ہے۔

Related Articles