شیوراج نے کیا کرکٹ کمنٹیٹر سشیل دوشی کی کتاب کا اجرا

بھوپال، مئی۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مشہور کرکٹ کمنٹیٹر سشیل دوشی کی کتاب کا اجراء کیا۔سرکاری اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ چوہان نے اپنی رہائش گاہ واقع دفتر میں مشہور کرکٹ کمنٹیٹر سشیل دوشی کی طرف سے تدوین کردہ کتاب ’’ورلڈ کپ کرکٹ ٹی 20، 2007 سے 2021 ‘‘ کا اجراء کیا اور کتاب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ جیسی شخصیت ریاست کا فخر ہے۔ جاری کی گئی کتاب میں ورلڈ کپ کرکٹ سے متعلق تفصیلی شماریاتی معلومات دی گئی ہیں۔ کتاب کا سرورق بین الاقوامی شہرت کے حامل ہندوستانی کرکٹر کرسن گھاوڑی نے لکھا ہے۔ کتاب میں کرکٹ سے متعلق 9 مضامین، 16 عالمی شہرت یافتہ کرکٹ کھلاڑیوں کی رنگین تصاویر کے ساتھ کرکٹ گراؤنڈ کی مختلف فیلڈ پوزیشنز بھی شامل ہیں۔

 

Related Articles